خواتین کے تحفظ کا بل منظور کرنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے،شازیہ طارق

خواتین کے تحفظ کا بل منظور کرنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے،شازیہ طارق

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب ا سمبلی شازیہ طارق نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کا بل منظور کرنا پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن خواتین کے جائز حقوق کا تحفظ کرنا ہے ،(ن) لیگ نے ہر دور حکومت میں خواتین کو خصوصی پیکج اور مراعات دی ہیں،صوبے بھر کے تمام اضلاع میں اس قانون پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے اور جن سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں خواتین کو زدوکوب کیا جاتا ہے یہ ان کو حقوق غضب کیے جاتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا خواتین کے تحفظ کو بل گزشتہ چار سالوں سے اسمبلی میں پیش کیا جارہا تھا مگر ہر مرتبہ عورت کے تحفظ اور حقوق سلب کرنے والے افراد کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی ،یہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا اعزاز ہے جس نے جہالت میں ڈوبے ہوئے لوگوں کی سوچ کو شکست دی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -