دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی حمایت کرتے ہیں،عدنان ہنجراء

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی حمایت کرتے ہیں،عدنان ہنجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان اور حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ جب تک ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک نہیں ہوتا پاکستان معاشی اور اقتصادی طور پر ترقی نہیں کر سکتا ہم حکومت کے ہر اس اقدام کی حمایت کرگے جو پاکستان کے حق میں ہو اور عوا م کے مفاد میں ہو جس سے جمہوریت ڈی ریل نہ ہو مگر ہم اس اقدام کی کبھی حمایت نہیں کرینگے جو جمہوریت کے خلاف ہو۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام اور بالا دستی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اور افواج پاکستان کے آپریشن کو مکمل سپورٹ کریگی۔