لاہوریوں کو چوروں،ڈاکوؤ ں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا،ذکر اللہ مجاہد

لاہوریوں کو چوروں،ڈاکوؤ ں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کہ لاہوریوں کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سیکورٹی ادارے عوام کے محافظ بننے کی بجائے خود جرائم کی آماجگاہ بن گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے دھرم پورہ ، اسٹیشن ،و حدت روڈ ، پیکوروڈ ،رائے ونڈ روڈ ، شاہدرہ اور سمن باد و دیگر علاقوں میں چور ، ڈاکو اور جرائم پیشہ افراد ددندناتے پھرتے ہیں اور عوام کو لوٹنے، خواتین کو حراساں اور پریشان کرنے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان مجرمانہ واقعات پر قانون حرکت میں نہیں آتا بلکہ سپیشل فورس اور ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکار عوام کو مزید پریشان کرنے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں۔سیکورٹی ادارے عوام کے محافظ بننے کی بجائے مجرموں کے محافظ بن گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں حکمرانوں کی تمام تر توجہ اور ترقیاتی منصوبوں کے اجرا ء کے باوجود ٹریفک کا مسئلہ حل نہیں ہوا بلکہ مزید گھمبیر ہوتا جا رہا ہے ۔ جو شخص صبح گھر سے نکلتا ہے اسے اور اس کے گھروالوں کو بروقت اس کی واپسی کا یقین نہیں ہوتا ہے ۔لاہور کی جس شاہراہ پر چلے جائیں ٹریفک جام اور ٹریفک سگنل خراب اور پولیس اہلکار عوام کے چالان کاٹنے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -