اسلامی جمعیت طلباء کی وائس چانسلرپی یو کیخلاف ریلیاں قابل مذمت فعل ہے،سید وقار علی

اسلامی جمعیت طلباء کی وائس چانسلرپی یو کیخلاف ریلیاں قابل مذمت فعل ہے،سید ...

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) اسلامی جمعیت طلباء کی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کے خلاف ریلیاں ناقابل برداشت فعل ہے ۔ وائس چانسلر جامعہ پنجاب کے خلاف طلباء کو اکسانے، ریلیاں نکالنے اورتصادم کی راہ ہموار کرنے والے شرپسندوں عناصرکے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔اساتذہ کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں ۔جمعیت کا وی،سی کے خلاف ریلیاں نکالنا سنگین معاملہ ہے اسے نظر انذاز نہ کیا جائے ۔ایک سازش کے تحت تعلیمی اداروں کاا من تباہ و برباد کیا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر مجاہد کامران کی بطور وی سی تقرری سے تعلیمی انقلاب برپا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات سید وقار علی نے جامعہ پنجاب کی موجودہ صورتحال پرسٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیرمیں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -