پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی 138 ویں سالانہ اتھلیٹکس کا آغاز

پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی 138 ویں سالانہ اتھلیٹکس کا آغاز

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی 138 ویں سالانہ اتھلیٹکس کا آغاز ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی لاء کالج کی ڈاکٹر شازیہ قریشی نے سالانہ کھیلوں کا افتتاح یونیورسٹی لاء کالج کی گراوٗنڈ میں کیا۔ افتتاحی تقریب میں کالج کے فیکلٹی ممبران، اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابد اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھیلوں کے پہلے روز اتھلیٹکس کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھیلوں کی اختتامی تقریب آج بروز جمعرات 3 بجے یونیورسٹی لاء کالج کی گراوٗنڈ میں منعقد کی جائے گی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران ہوں گے تقریب میں جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -