آساکے سالانہ انتخابات کیلئے ٹیچرز فرنٹ نے اپنے پینل کا اعلان

آساکے سالانہ انتخابات کیلئے ٹیچرز فرنٹ نے اپنے پینل کا اعلان

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن (آسا) کے سالانہ انتخابات کیلئے ٹیچرز فرنٹ نے اپنے پینل کا اعلان کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق صدارتی امیدوار کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید جبکہ سیکریٹری کیلئے شعبہ تاریخ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین امیدوار ہیں۔ نائب صدرسائنس کیلئے ڈاکٹر محمد اظہر نعیم، نائب صدر آرٹس ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، جوائنٹ سیکریٹری کیلئے ڈاکٹر محمد شفیق، خزانچی کیلئے چوہدری نعیم اللہ خان، ممبر ایگزیکٹیو (نیو کیمپس) ڈاکٹر ایوب زیدی، ڈاکٹر نعمانہ امجد، ڈاکٹر ندیم شیخ، ڈاکٹر سانیہ ملک، سونیا عمراور ڈاکٹر اشفاق احمد شامل ہیں اور ممبر ایگزیکٹیو(اولڈ کیمپس) کیلئے عمر نواز اور مصباح سلطانہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -