پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی ان سروس پرموشن اساتذہ کے لئے وبالِ جان بن گئی،رانالیاقت

پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی ان سروس پرموشن اساتذہ کے لئے وبالِ جان بن گئی،رانالیاقت

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ لاہور میں PST سے EST ان سروس پرموشن اساتذہ کے لئے وبالِ جان بن گئی ۔ دو دن میں پانچ سال کی ACR's طلب کرنا پرموشن نہ دینے کا بہانہ ہے ۔2015 کی ACR کی ضرورت نہ ہے لیکن اساتذہ پر زبردستی مہیا کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ سنیارٹی لسٹیں ابھی تک مکمل نہیں ۔ 2002 میں میونسپل سکولوں میں ترقی ہونے والے اساتذہ کو جنرل کیڈر میں شامل کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے لیکن بیشتر اساتذہ کے نام ابھی تک سنیارٹی لسٹوں میں شامل نہیں ہو سکے۔ لہذا EDO ایجوکیشن لاہور سے مطالبہ ہے کہ ان سروس پرموشن اور ٹیچرز پیکیج کے لئے نامکمل سنیارٹی لسٹوں پر ڈی پی سی کرانے کی بجائے پہلے سنیارٹی لسٹیں مکمل کروائی جائیں۔

اور 2015 کی ACR کی طلبی غیرقانونی ہے اسے فی الفور ختم کیا جائے ورنہ اساتذہ کو انصاف کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -