انجینئرنگ یونیورسٹی اور انٹرنیشنل یونیورسٹی کر غز ریپبلک، بشکیک کرغزستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

انجینئرنگ یونیورسٹی اور انٹرنیشنل یونیورسٹی کر غز ریپبلک، بشکیک کرغزستان ...

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کر غز ریپبلک، بشکیک کرغزستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔معاہدے کی رو سے فریقین باہمی روابط اورتعاون کو مضبوط کرنے کیلیے اساتذہ، طلباء کے آپس میں تبادلے،لیکچرز، ٹریننگ، تدریسی پروگراموں کے میٹیریل کا شائع کرنا، قلیل المدتی تدریسی پروگرام اور دہرے ڈپلومہ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اٹھا سکیں گے۔ معاہدے پر یو ای ٹی لاہور کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کر غز ریبپلک، بشکیک کرغزستان کیطرف سے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز ڈاکٹر اسلبیک ادرالیو نے دستخط کیے۔

اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن حکومت پاکستان بشیر محمد بھی موجود تھے۔ معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے، آپس میں تعاون اور اعتماد کی نئی فضا قائم کرنے کیساتھ ساتھ انجنیئرنگ کی اعلی معیاری تعلیم کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کر غز ریبپلک، بشکیک کرغزستان ڈاکٹر اسلبیک ادرالیو نے یوای ٹی لاہور کے مختلف شعبہ جات جن میں الیکٹریکل۔ مکینیکل،سول اور الخوارزمی انسٹیٹوٹ اآف کمپیوٹر سائنسز میں موجود لیبارٹریز کا دورہ بھی کیااوران میں نصب جدید آلات اور اپگریڈیشن کو سراہا۔ وائس چانسلر آفس میں دئیے گئے ظہرانے کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان اعزازی شیلڈز کا تبادلہ بھی ہواورا اس دوران تقریب میں یو ای ٹی کے تمام ڈینز، رجسٹرارمحمد آصف اور پبلک ریلیشنز آفیسر عدنان خالق بھٹی بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -