سٹی لیب اینڈ ریسرچ سنٹرکی 26ویں ا نٹر نیشنل فیملی میڈ یسن کا نفر نس میں شرکت
لاہور(جنرل رپورٹر )اکیڈمی آف فیملی فز یشن کے زیر اہتما م 26ویں سالانہ ا نٹر نیشنل کا نفر نس بعنوان فیملی میڈ یسن کا انعقاد پی سی ہو ٹل میں کیا گیاجس میں ڈاکٹر صباء ریاض( کنسلٹنٹ مائیکروبائیو لو جی اور ما لیکیو لر بائیو لو جی سٹی لیب اینڈ ریسرچ سنٹر) نے بھر پور حصہ لیتے ہو ئے پہلی پو زیشن حاصل کی۔ ان کو یہ اعزاز ان کی پیشہ وارانہ مہارت ،پو سٹر کی نمائش جس کی بنیا د اس کی ڈیزائینگ اور مواد پر دیا گیا۔ ڈاکٹر صباء ریاض پنجا ب یو نیورسٹی کے شعبہ مائیکروبائیو لو جی اور ما لیکیو لر بائیو لو جی جنیٹک کی فیکلٹی ممبر بھی ہیں۔جبکہ ڈاکٹر صاحبہ کو ایچ،ای،سی کی طرف سے بی ایس،ایم ایس، اور پی ایچ ڈی کے شعبہ مائیکرو بائیو لو جی کے طلباء کی رہنما ئی کیلئے سپروائزر مقرر کیا گیا۔
ہے