جی پی آو اوکاڑہ میں کرپشن کرنیوالے دو ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جی پی آو اوکاڑہ میں کرپشن کرنیوالے دو ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے جی پی آو اوکاڑہ میں کرپشن کرنے والے دو ملزمان کو 9 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج عبدالستار نے کیس کی سماعت کی، نیب حکام نے ملزمان فیصل کمال اور محمد سلطان کو پیش کیا، پراسیکیوٹر نیب وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے جی پی او کے ملازمین کے ناموں پر جعلی بل بنائے، ملزمان نے جعلی بلز کی بنا پر 70 لاکھ 40ہزار روپے کی کرپشن کی، پراسیکیوٹر نیب وارث علی جنجوعہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو 14روزہ جسمانی طور پر نیب حکام کے حوالے کیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد جی پی آو اوکاڑہ میں کرپشن کرنے والے دو ملزمان فیصلے کمال اور محمد سلطان کو کو 9 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیاہے۔