میڈیکل سٹوروں پر فارماسسٹ کی عدم موجودگی کا نوٹس،ڈرگ انسپکٹروں کو کار روائی کا حکم

میڈیکل سٹوروں پر فارماسسٹ کی عدم موجودگی کا نوٹس،ڈرگ انسپکٹروں کو کار روائی ...

  

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ کے چیئرمین نے میڈیکل سٹوروں پر فارماسسٹ کی عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا ۔فاضل جج نے لاہور ڈویژن کے تمام ای ڈی اوزہیلتھ ، ڈر گ انسپکٹرز اور ڈرگ کنٹرولرز کو طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ فارماسسٹ کی ذاتی نگرانی میں ہی فارمیسی یا میڈیکل سٹور کام کرسکتا ہے اور کوالیفائیڈ فارماسسٹ کے عدم موجودگی ایک سنگین جرم ہے جس کے خلاف عدالت نے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو کاروائی کا حکم دیتے ہوئے 11صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ کی کاپی متعلقہ محکمہ جات کو ارسال کردی ہے ،جس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے محکمہ میں عمل درآمد کرائیں ۔ مزید عدالت نے ای ڈی اوزہیلتھ لاہور کو ہدایت کی کہ وہ فارمیسی /میڈیکل سٹور مالکان کو فارماسسٹ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں ۔علاوہ ازیں مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران ضلع ننکانہ صاحب کے علاقہ سے مختلف ملزمان کو بالترتیب30ہزارروپے مجموعی طور پر 90ہزار روپے جرمانہ اور ایک سال سزاکا حکم سنادیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -