حضور ﷺ کے اخوت بھائی چارے کے پیغام کی کہیں مثالیں نہیں ملتی،حافظ خادم حسین

حضور ﷺ کے اخوت بھائی چارے کے پیغام کی کہیں مثالیں نہیں ملتی،حافظ خادم حسین

  

کوٹ عبدالمالک (ریاض چشتی سے) فدایان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی امیر حضرت علامہ مولانا حافظ خادم حسین رضوی نے کوٹ عبدالمالک میں الحاج پیر سید لطف اللہ شاہ بخاری قادری حسنی و حسینی ؒ کے سالانہ عرس کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کے اخوت بھائی چارے کے پیغام کی کہیں مثالیں نہیں ملتی۔اپﷺ رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے اور دنیا پر چھائے جہالت کے اندھیروں کو اپنی رحمت سے دور کر دیا ۔ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضور ﷺ کا اُمتی بنا کر پیدا کیا۔حضور ﷺ کی زندگی ہمارے لیے سب سے بہترین نمو نہ ہے۔ دین و دنیا کی کامیابی اتباع مصطفیٰ ﷺ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اسوۂ رسول کریم ﷺ پر عمل کرنا ہو گا عشق مصطفیٰ ﷺ سے ہی دنیا آخرت ملے گی ۔ اپنے پیر کے ساتھ سچی محبت اور تابعداری کرنے سے ہی فیض ملے گا ۔ حافظ خادم حسین رضوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا آپس میں پیار، محبت ،اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کو پسند کرتا ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ اور حضور ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے صلہ رحمی اور امن کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے۔عرس کی تقریب میں حاجی سید اسد اللہ بخاری ، حاجی سید خلیل اللہ بخاری ، المعروف سوہنے شاہ، حاجی سید محمد نور اللہ بخاری ، حاجی سید محمد عزیز اللہ بخاری ، عابد سجاد ماہی قادری کے علاوہ ہزاروں مریدوں اور عقیدت مندوں نے شرکت کی آخر میں فدایان ختم نبوت پنجاب کے امیر سجادہ نشین دربار شریف بخاریہ قادریہ الحاج حکیم صاحب زادہ پیر سید سیف اللہ شاہ بخاری قادری حسنی حسینی گولڈ میڈ لسٹ نے ملک کی سلامتی استقام کے لیے خصوصی دعا کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -