شارٹ سرکٹ کے باعث گھرمیں آتشزدگی،معمرخاتون جھلس گئی

شارٹ سرکٹ کے باعث گھرمیں آتشزدگی،معمرخاتون جھلس گئی

  

لاہور(خبر نگا ر )ساندہ میں محنت کش کے گھر میںآگ لگنے سے بوڑھی خاتون جھلس کرشدید زخمی ہوگئی ،آگ کی شدت سے مکان کی چھت بھی گر گئی جبکہ آگ کے بھڑکتے شعلوں نے اس کی جوان بیٹی کے جہیز کے لیے جمع کیا گیا تقریباً 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان جلاکر راکھ کا ڈھیر بنا دیا ، 2 معصوم بچے معجزانہ طور پر آگ سے محفوظ رہے، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائی میں مصروف ہوگئیں ، جھلسنے والی معمر عورت کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ساندہ کے علاقہ کیپٹن جما ل روڈ علی پارک گلی نمبر1 کا رہائشی نور محمد محنت مزدوری کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا ہے ، گزشتہ روز اس کے ایک کمرے اور برآمدے پر مشتمل مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے چاروں طرف پھیل گئی ، اس دوران نورمحمد کی بوڑھی ساس نور جہا ں شعلوں کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گئی جبکہ پاس کھیلتے نورمحمد کے 6 سالہ پوتی لاریب اور 2 سالہ حسن معجزانہ طور پر آگ سے محفوظ رہے ،اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بے ہوشی کی حالت میں زخمی خاتون اور چیختے بچوں کو باہر نکالا، جھلسنے والی خاتون نے ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا یاگیا۔

مزید :

علاقائی -