بین الاضلاعی جمیل عرف جیلہ اشتہاری گینگ کے 2خطرناک ملزمان گرفتار

بین الاضلاعی جمیل عرف جیلہ اشتہاری گینگ کے 2خطرناک ملزمان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ گرین ٹاؤن آپریشنز و انویسٹی گیشن پولیس نے قتل ، اغوا برائے تاوان ، دہشت گردی ، سرقہ باالجبر ، ڈکیتی وراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث جمیل عرف جیلہ اشتہاری گینگ کے 2خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بات ایس پی صدرفیصل مختارنے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے 2015 میں تھانہ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں معصوم شہری کے ہاتھ پاؤں باند ھ کر اس سے 20ہزار روپے نقدی ، 4تولے طلائی زیورات اور 2موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے جس کے بعد ملزما ن کے خلاف مقدمہ نمبر ی1564/15 درج کر لیا گیا۔جس کے بعد معلوم ہو ا کہ ملزمان کا تعلق بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سے ہے اور ملزمان کئی معصوم انسانوں کے قتل اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جس پر انویسٹی گیشن پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی اور خطرناک ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔ریڈنگ ٹیم نے دن رات کی محنت کے بعد ملزمان کی لوکیشن ٹریس اور موبائل فون میں موجو د معلومات کے تانے بانے ملا کر ملزمان کو ضلع شیخوپورہ کے علاقہ سے گرفتار کر لیا ۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ انہوں نے اس واردات کے علاوہ ضلع شیخوپورہ کے علاقہ میں بلقیس نامی خاتون کو ڈکیتی مزاخمت پر موقع پرٹکڑے ٹکڑے کر کے آگ لگانے کے بعد نہر میں پھینک دیا تھا اس کے بعد اسی علاقے میں 2سگے بھائیوں بنیامین اور سائیں کے دونوں بازو کاٹ کر ان کو بے دردی سے قتل کر دیا ۔اس کے بعد جب گاؤں کے ناظم مشتاق نے صداے احتجاج بلند کی تو ملزمان نے ناظم مشتاق اور اس کے چچا سلیمان کو بھی قتل کر دیا اورجب گاؤں کے رہائشیوں نے ملزمان کی اس بربریت پر احتجاج کیا تو ملزمان نے مزید بربریت کر تے ہوئے متاثرین کے گھروں پر 6عدد ہینڈ گرنیڈ پھینگ کر گھروں کو تباہ کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری سلطان نے اشتہاری ملزمان جمیل عرف جیلہ اور شکیل بٹ کی گرفتار ی پر خصوصی ریڈ نگ ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔

مزید :

علاقائی -