شاہدرہ ، گیس سلنڈروں کی د کا ن میں آگ لگنے سے دھماکہ ہو گیا

Feb 25, 2016

لاہور (خبر نگار ) شاہدرہ کے علاقہ میں شارٹ سر کٹ کے با عث گیس سلنڈروں کی د کا ن میں آگ لگنے سے دھماکہ ہو گیا، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔اہل علاقہ بم دھماکہ سمجھ کر پولیس اور عملہ بم سکواڈ کو اطلاع کرتے رہے، بعدازاں ر یسکیو عملہ 1122اور فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔ بتا یا گیا ہے کہ عثمان نامی شخص نے شاہدر ہ کے علاقہ میں گیس سلنڈروں کی دوکان بنا رکھی تھی جہاں شارٹ سر کٹ کے با عث سلنڈر کو آگ لگ گئی، دوکاندار محفوظ رہا مگر لاکھوں کا سامان جل گیا۔
سلنڈروں کی دوکان میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔

مزیدخبریں