حج آرگنائزر فرینڈز الائنس کے مرکزی رہنما کے دفترمیں لاکھوں کی ڈکیتی

حج آرگنائزر فرینڈز الائنس کے مرکزی رہنما کے دفترمیں لاکھوں کی ڈکیتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کے حج آرگنائزر فرینڈز الائنس کے مرکزی رہنما میزاب رحمت کے چیف ایگزیکٹو حاجی احمد کے دفتر واقع 15مقدس پارک گلشن راوی کے تالے توڑ کر چور ایک لاکھ سعودی ریال 31لاکھ پاکستانی کیش دو لیپ ٹاپ سعودیہ کے دو موبائل لے اُڑے،حاجی احمد سراپا احتجاج ،10گھنٹے بعد پولیس موقع پر پہنچی ۔تفصیلات کے مطابق منگل،بدھ کی درمیانی رات جب عملہ دفتر بند کر کے اپنے اپنے گھروں کو چلا گیا اور بدھ کی صبح دفتر کھولنے کے لیے آیا تو دفتر کے تالے ٹوتے ہوئے تھے حاجی احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ایک لاکھ کے ریال موجود تھے جو سعودیہ پہنچنے تھے ،ٹکٹوں کا 31لاکھ روپے کیش موجود تھا ،دو لیپ ٹاپ موجود تھے سب غائب پائے گئے بدھ کی صبح 9بجے پولیس کو کال کی ہمیں کہا گیا کسی چیز کو ہاتھ نہ لگائیں ہم آ رہے ہیں 10گھنٹے بعد پولیس آئی اتنی بڑی واردات نے میری کمر توڑ دی ہے میرے ایک لاکھ سعودی ریال اور 31لاکھ کیش ریکور کروایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -