انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاؤن کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہو گئی

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاؤن کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہو گئی

  

لا ہور (خبر نگا ر )قانون کے محافظ بھی غیر محفوظ ہو کر رہ گئے۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاؤن رانا محمد صدیق کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہو گئی۔رانامحمد صدیق کا کہناہے کہ انہوں نے رات گئے گھرکے باہراپنی گاڑی کھڑی کی، صبح دیکھا تووہ غائب تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پروحدت کالونی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر لگے ناکوں پربھی پولیس اہلکاروں کواطلاع دے دی گئی۔ وحدت کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -