لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں مزاحمت پر ایک شہری زخمی

  

لا ہور (خبر نگا ر )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا جبکہ جنوبی چھاؤنی میں شہری قربان کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری قربان کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تو اس دوران اس نے مزاحمت کی ،ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قربان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اہل علاقہ نے سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اچھرہ کے علاقہ میں طارق ٹریڈرز پرڈکیتی کی واردات ہوئی۔چار ڈاکو عملے کو یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ جو ہر ٹا ؤ ن کے علا قہ دعا چو ک 163جی تھر ی مقا می چینل کے ایڈ یٹر اینڈ افیئر زشفیق اعو ان کے گھر سے نا معلو م چو رو ں نے لا کھو ں روپے ما لیت کے 2لیپ ٹا پ ،دو مو با ئل فو نز اور قیمتی سا ما ن لیکر فر ار ہو گئے۔ شما لی چھاؤنی کے علا قے سے عدیل کے گھر سے چور6لاکھ مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات چوری کر کے لے گئے ،ڈیفنس بی کے علا قہ میں شا ہد کے گھر سے نا معلو م چو ر 5لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ کا ہنہ کے علا قے سینٹر ل پا رک صغیر احمد کی فیملی کو نا معلو م ڈاکو ؤ ں نے یر غما ل بنا کر 3لاکھ کی نقد ی ،طلا ئی زیو رات ،الیکٹر ونکس کا سا ما ن اور مو بائل لوٹ کر فرار ہو گئے اورشیر ا کو ٹ میں حنیف اور اسکی فیملی سے 2لا کھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،اسلا م پو رہ کے علا قے میٹر و سٹا پ پر محکمہ متر وکہ وقف املا ک بو رڈ کے ملا ز م کو ڈاکو ؤ ں نے گن پو ائنٹ پر 6ہز ار روپے اور مو با ئل فو ن اور پر س لیکر فر ار ہو گئے۔ٹاؤن شپ میں فر قا ن سے ایک لاکھ اورما ڈل ٹاؤن میں حما د بٹ سے 90ہزار اور سبزہ زار میں اسامہ سے 55ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ سبزہ زار میں سجاد کی گاڑی،اسلام پو رہ میں ذیشان،شاہدرہ میں وقاص،شادمان میں سلمان،ماڈل ٹاؤن میں عامر،گرین ٹاؤن میں جمشید،چوہنگ میں عمران ،نشتر کالونی میں ظہور اور خضر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -