شیخوپورہ ،صحافت کی آڑ میں بلیک میل کرنیوالے گروہ نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا

شیخوپورہ ،صحافت کی آڑ میں بلیک میل کرنیوالے گروہ نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر ...

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شہر کے بدنام زمانہ بلیک میلر گروہ نے سرکاری ملازمین اور شہریوں کو ڈرا دھمکا کراور جھوٹی درخواست بازی کرکے لوٹنا شروع کررکھا ہے جو سرکاری اہلکار ان کے چنگل میں نہیں پھنستا اس کے خلاف اینٹی کرپشن پولیس کو استعمال کرکے جھوٹے مقدمے درج کروادیتے ہیں اور اس گروہ کے اہم رکن رانا شریف کے خلاف جعلسازی ، فراڈ اور بلیک میلنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں اور یہ گروہ گزشتہ کئی سالوں سے صحافت کی آڑ میں شریف شہریوں اور سرکاری ملازمین کو مسلسل بلیک میل کررہا ہے ، گزشتہ روز بھی اسی گروہ نے محکمہ مال کے ریکارڈ کیپر محمد طارق کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور پھر اس کے ایک ساتھی ابوالحکیم کی جیب میں راہ چلتے ہوئے 5ہزار روپے ڈال دیئے اور اسی دوران اینٹی کرپشن کا چھاپہ ڈلوا کر محمد طارق اور ابوالحکیم کو گرفتار کروادیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کروا کر خود ایف آئی آر کے گواہ بن گئے اور بعدازاں محمد طارق سے ملاقات کیلئے جانے والے افراد سے بارگیننگ شروع کردی کہ انہیں 2لاکھ روپے دیدیں تو وہ اس مقدمہ سے دستبردار ہو جاتے ہیں ،یہ امر قابل ذکر رہے کہ ابوالحکیم کی بیٹی کی گزشتہ روز شادی تھی اور وہ اپنی بیٹی کی شادی میں بھی شرکت نہ کرسکا وقوعہ کے روز وہ شہر میں گوشت لینے آیا ہوا تھا اور بلیک میلر گروہ رانا شریف، جاوید کمبوہ اور وحید سکندر نے پیسے ہتھیانے کیلئے خود ساختہ وقوعہ بنا کر اسے اینٹی کرپشن اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار کروادیا ۔ ایپکا نے ڈی سی او اور اینٹی کرپشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بلیک میلر گروہ کے خلاف سخت کاروائی کریں اور سرکاری ملازمین کو ان کی بلیک میلنگ سے بچائیں بصورت دیگر ایپکا احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

بلیک میلر

مزید :

علاقائی -