آرمی چیف سے متعلق زرداری کا بیان فریال تالپور اور بلاول نے جاری کرایا ، ذرائع

آرمی چیف سے متعلق زرداری کا بیان فریال تالپور اور بلاول نے جاری کرایا ، ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بارے میں آصف زرداری کا بیان حقیقی ہے تاہم یہ پیپلز پارٹی کے پرواسٹیبلشمنٹ دھڑے نے جاری کرایا ہے جو فوج کے خلاف آصف زرداری کے کچھ عرصہ پہلے اینٹ سے اینٹ بجانے کے حوالے سے دیئے گئے بیان کے باعث پارٹی پر لگنے والے داغ کو دھونا چاہا رہا ہے تاہم اینٹی اسٹیبلشمنٹ گروپ اس بیان کو ہضم نہیں کر پا رہا اور اس نے وضاحتیں دینا شروع کر دی ہیں ۔ آئی این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے خود یہ بیان دبئی میں بیٹھ کر جاری کرایا جس کا مقصد نیا سیاسی کھیل شروع کرنا اور لوگوں کا ردعمل چیک کرنا ہے ۔ اس سے پہلے ایم کیو ایم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں بیان دے رہی ہے جس کے بعد اب پیپلز پارٹی ان کے حق میں بیان دے کر ہمدردیاں حاصل کرنا اور سیاسی میدان میں جیتنا چاہتی ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے یہ بیان دیا ہی نہیں اس سے ایک نئی سیاسی بحث چھڑ گئی ہے اور پیپلزپارٹی کے اندر موجود اختلافات اور پالیسی بارے اندرونی طور پر پائے جانے والے تحفظات بھی کھل کر سامنے آرہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -