اسلامی نظریاتی کونسل کا خواتین تحفظ بل پر اظہار تشویش

اسلامی نظریاتی کونسل کا خواتین تحفظ بل پر اظہار تشویش

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ خواتین کے بل برائے تحفظ کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل میں لے کر جائیں گے، بل میں بعض شقوں پر اعتراض ہے،اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ بل کا تفصیل سے جائزہ لے کر اپنا نقطہ نظر واضح کرے گی۔علامہ یوسف اعوان کا کہنا ہے کہ بل میں خلاف شریعت نکات ہوئے تو اسلامی نظریاتی کونسل اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ بل کا اسلامی نقطہ نظر کے تحت جائزہ لینا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اس شق پر تشویش کا اظہار کیا جس کے مطابق خاتون کی شکایت پر مرد کو اڑتالیس گھنٹے کے لئے گھر سے نکالا جا سکے گا۔ انہوں نے اس شق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرد گھر کا مالک ہوتا ہے، اسے گھر سے کیسے نکالا جا سکتا ہے؟

مزید :

صفحہ اول -