چین نے جدید ترین بحری جنگی جہاز ’’ژیانٹن ‘‘تیار کر لیا

چین نے جدید ترین بحری جنگی جہاز ’’ژیانٹن ‘‘تیار کر لیا

  

بیجنگ (آئی این پی/شنہوا)چین کی پیپلز لبریشن بحری فوج نے ژیانٹن نامی میزائل فری گیٹ بنانے کا اعلان کر دیا ۔پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق ژیانٹن میزائل فری گیٹس کی جدید میزائل سیریز کا حصہ ہیں جن کی موجودہ تعداد531ہے اور140میٹر کی لمبائی کے ساتھ چوڑائی 16میٹر ہے جبکہ اس کا وزن 4ہزار ٹن کے قریب ہے ۔ میزائل فری گیٹ جدید لڑاکا بحری جہاز ہے جو کہ دشمن کی سب میرینز پر تن تنہا اور دیگر نیول فورسز کے تعاون سے حملہ کر سکتا ہے ۔میزائل فری گیٹ لڑاکا طیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے عملے نے ایک سال کے دوران موثر تربیت کے ذریعے اسے آپریٹ کرنے کی ضروری مہارت حاصل کی ۔

مزید :

صفحہ اول -