بارشوں میں کمی ،موسم گرما وقت سے پہلے آسکتا ہے،محکمہ موسمیات

بارشوں میں کمی ،موسم گرما وقت سے پہلے آسکتا ہے،محکمہ موسمیات

  

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں میں کمی کے باعث گرمی کا موسم وقت سے پہلے آسکتا ہے ۔ رواں سال گرمی کی شدت میں اضافہ فوری طور پر متوقع ہے ۔ آج لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصو ں میں موسم خشک رہے گا تاہم شام کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ملک میں بارشوں کے سلسلے کاکوئی امکان نہیں ہے تاہم مارچ کے دوسرے ہفتے میں بارش کا امکان ہے رواں سال گزشتہ سال کی طرح گرمی کی لہر میں تیزی آسکتی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -