یوم پاکستان کی پریڈ، اسلام آباد کے مدارس اور شادی ہالز کو21سے 24مارچ تک بند کرنے کا حکم

یوم پاکستان کی پریڈ، اسلام آباد کے مدارس اور شادی ہالز کو21سے 24مارچ تک بند ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوم پاکستان کی پریڈ کے سلسلے میں اسلام آباد میں واقع کچھ مدارس اور تمام شادی ہالز کو بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق 21سے24مارچ تک پریڈ کی جگہ سے تین کلومیٹر تک کے فاصلے میں تمام مدارس بند رہیں گے۔ ان مدارس میں آبپارہ، G سیون اور دیگر جگہوں پر واقع مدارس شامل ہیں۔اس سے پہلے پریڈ کی ریہرسل والے دن بھی مدارس اور تمام شادی ہالز بند رہیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -