جماعت اسلامی نے 1973ء کے آئین میں ترامیم کا بل سینٹ میں جمع کرادیا

جماعت اسلامی نے 1973ء کے آئین میں ترامیم کا بل سینٹ میں جمع کرادیا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے آئین میں ترمیم کا بل جمع کرا دیا ہے بل میں آئین پاکستان1973ء کے(آرٹیکل 5اور 6) میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔آئین پاکستان (ترمیمی)بل 2016ء‘‘ کہلائے گا۔آئین کے آرٹیکل 5 میں ترمیم تجویز کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ دستور اور قانون کی اطاعت ریاست اور تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، اور دستور کی اطاعت آئین کی تمام شقات پر اس کی روح کیساتھ عملدرآمد کی شکل میں نظر آنی چاہیے۔ اس میں ناکامی دستور و قانون کی عدم اطاعت تصور ہوگی۔‘‘آئین کے آرٹیکل 6 میں ترمیم تجویز کرتے ہوئے کہا گیا ہے اگر کوئی شخص، ریاست یا ریاستی ادارے آئین کی دفعات پر عملدرآمد میں غفلت، لاپرواہی، عدم توجہی، اپنے فرائض کی عدم ادائیگی کا مظاہرہ کرے تو وہ بھی سنگین غداری کا مرتکب ہوگا۔مزید ترمیم تجویز کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6میں پہلے سے موجود غداری کی شقات اورذیلی شقات کا اطلاق آئین کو نافذ کرنے میں غفلت، لاپرواہی، عدم توجہی، اپنے فرائض کی عدم ادائیگی کا مظاہرہ کرنے والوں پر بھی ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -