4 بھٹہ مزدوروں کے اغوا کے خلاف لوئر مال تھانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ٹریفک کئی گھنٹے بلاک

4 بھٹہ مزدوروں کے اغوا کے خلاف لوئر مال تھانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ٹریفک ...
4 بھٹہ مزدوروں کے اغوا کے خلاف لوئر مال تھانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ٹریفک کئی گھنٹے بلاک

  

 لا ہور (خبر نگا ر ) چار بھٹہ مزدوروں کے اغوا کیخلاف لواحقین نے لوئرمال تھانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے لوئر مال روڈ کو ٹریفک کے لئے کئی گھنٹے بلاک کئے رکھا۔مغوی مزدوروں کے لو احقین کا کہنا تھا کہ چاروں بھٹہ مزدور جہانگیر،شفیق،شکور اور ریافت کوٹ رادھا کشن کے علاقہ میں میاں جمیل کے بھٹہ پر مزدوری کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹہ مالک کے تشدد کے باعث چاروں مزدوروں نے بھٹہ چھوڑنے کی کوشش کی جس پر مالک میاں جمیل وغیر ہ نے چاروں کے خلاف تھانہ کوٹ رادھا کشن میں پرچہ دے کر انہیں گرفتار کروادیا۔لواحقین نے بتایا کہ ضمانت منظور ہونے کے بعد تین فروری سے چاروں مزدور تھانہ لوئر مال کی حدود سے لا پتہ ہیں جبکہ تھانہ میں درخواستیں دینے کے باوجود پولیس کارروائی سے گریزاں ہے۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہو ئے لوئر مال روڈ بلاک کرکے لاہور پولیس کے خلاف نعرے بھی لگائے جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بعد ازاں پولیس نے بھٹہ مالک میاں جمیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔اس حوالے سے پو لیس کا کہنا ہے کہ مقد مہ در ج کر لیا ہے بھٹہ ملازمو ں کاجلد سرا غ لگا لیا جا ئے گا ۔

مزید :

علاقائی -