اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم نے صدر کو سمری بھجوادی

اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم نے صدر کو ...

  

اسلام آباد(اے این این) اقبال ظفر جھگڑا کو خیبرپختونخوا کانیا گورنر بنانے کا فیصلہ، وزیراعظم نوازشریف نے سمری صدرممنون حسین کو بھجوادی،ادھراقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کی ہدایت پر اپنا ووٹ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا منتقل کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفرجھگڑا کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوربدھ کو وزیراعظم نوازشریف نے اس سلسلے میں سمری ایوان صدر کو بھجوادی ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم نوازشریف نے ایوان صدر بھجوائی جو ان کو موصول ہوگئی ہے۔ادھر اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کی ہدایت پر اپنا ووٹ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا منتقل کردیا کیوکہ آرٹیکل 172 کے تحت گورنر کا متعلقہ صوبے کا رجسٹر ووٹر ہونا ضروری ہے لیکن اقبال ظفر جھگڑا نے سینیٹر بننے کی وجہ سے اپنا ووٹ اسلام آباد منتقل کرایا تھا۔ واضح رہے کہ سابق گورنر کے پی کے مہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کیلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔نامزد پشاور کے قریب ایک گاؤں جھگڑا سے تعلق رکھنے والے اقبال ظفرنے سابق فوجی صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف کل جماعتی جمہوری تحریک میں متحرک کردار ادا کیا تھا۔1947 میں پیدا ہونے والے جھگڑا سابق سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -