نواں کوٹ : 18 سالہ دو شیزہ بد اخلاقی کے بعد قتل ،ملزمان نعش پھینک کر فرار ہو گئے

نواں کوٹ : 18 سالہ دو شیزہ بد اخلاقی کے بعد قتل ،ملزمان نعش پھینک کر فرار ہو گئے
 نواں کوٹ : 18 سالہ دو شیزہ بد اخلاقی کے بعد قتل ،ملزمان نعش پھینک کر فرار ہو گئے

  

 لا ہور (خبر نگا ر ) نو اں کو ٹ کے علاقہ میں 18سا لہ دوشیزہ کو بد اخلا قی کے بعد قتل کر کے نا معلوم افرا دنے نعش جھگیو ں کے قر یب پھینک دی اور فرا ر ہو گئے ۔ پو لیس نے نعش شنا خت نہ ہو نے پر پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق نو اں کو ٹ کے علاقہ جھگیاں ناگرہ کے قر یب گزشتہ روز 18سا لہ دوشیزہ کی نعش د یکھ کر اہل علاقہ نے پو لیس کو اطلا ع دی ۔ پو لیس کے مطا بق دوشیزہ کے منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا ، شبہ ہے کہ لڑ کی کو مبینہ بد اخلا قی کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔ پو لیس نے نعش کی شنا خت نہ ہو نے پر پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کردی ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ لڑ کی نیم بر ہنہ حا لت میں تھی اور ایسا معلو م ہو رہا تھا کہ وہ کسی پا رٹی میں گئی جہا ں اسے زہر یلی شر اب پلا کربد اخلا قی کی گئی اورحا لت غیر ہو نے پر اسے پھینک دیا گیا ۔پو لیس نے ورثا کی تلا ش کے لئے کو ششیں کیں تا حا ل کا میا بی نہ مل سکی ہے ۔ لڑ کی کی نعش ملنے کے بعد علاقہ میں خوف وہرا س پھیل گیا ہے ۔ اس سے قبل بھی ایک خاتون کی بو ر ی بند نعش ملی تھی ۔

مزید :

علاقائی -