خضدار، دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 3خواتین اور 2بچوں سمیت 7افراد جاں بحق

خضدار، دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 3خواتین اور 2بچوں سمیت 7افراد جاں بحق

  

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) خضدار میں ایک گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت سات افراد جاں بحق اور 12شدید زخمی ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق تحصیل نال کے ایک گھر میں دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا جو ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار داخل کرا دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -