آپریشن ضرب عضب کے حتمی مرحلے کا آغاز، دہشت گردوں کی باقیات اور پناہ گاہیں ختم کریں گے: راحیل شریف

آپریشن ضرب عضب کے حتمی مرحلے کا آغاز، دہشت گردوں کی باقیات اور پناہ گاہیں ختم ...

  

شوال/راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن ،اے این این )پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے حتمی مرحلے کاآغازکردیا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ فیصلہ کن کارروائی کا مقصد علاقے سے بچے کچے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنا ہے۔شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کی باقیات اور پناہ گاہوں کو ختم کرکے انکو پورے ملک میں تنہا کیا جائے ،شوال اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں ، اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بدھ کوآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آپریشن کمانڈر نے انہیں آپریشن ضرب عضب میں حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ مقامی آبادی کی مدد سے شوال سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جوانوں کے حوصلے کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور ہم دہشت گردی سے پاک پاکستان کا مقصد حاصل کرکے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ فوج کا مورال بلند ہے اور اپنا کام جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے فوجی افسر اور جوان پرعزم ہیں دہشت گردوں کے خلاف شروع کی گئی بلا امتیاز کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچ ئیں گے اوردہشت گردی کے مکمل خاتمے سے متعلق قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -