تنگی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ملیر کراچی کا ٹارگٹ کلر گرفتار

تنگی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ملیر کراچی کا ٹارگٹ کلر گرفتار

  

تنگی(نمائندہ پاکستان )تھانہ عمرزئی کی حدود جا ڑہ کلی میں سکیورٹی فورسز نے کامیا ب کرتے ہوئے ملیر کراچی کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ سکیورٹی فورسز نے تھانہ عمرزئی کی حدود جا ڑہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملیر کراچی کا مبینہ ٹارگٹ کلر کمال ولد محمد خان کو حراست میں لیکر اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ سے کچھ دن قبل افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے لئے کام کرنے والے تین ایجنٹ بھی گرفتار کر لئے گئے تھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -