قانونی گیس کنکشن کی فراہمی میں عدلیہ ولعل سے کام نہ لے ، امیر مقام

قانونی گیس کنکشن کی فراہمی میں عدلیہ ولعل سے کام نہ لے ، امیر مقام

  

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ کم سے کم کیا جائے، پیسکو اپنے ترقیاتی منصوبوں ، فیڈروں اورگریڈ اسٹیشنزکے قیام کوجلدازجلدپائیہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ گرمیوں میں عوام بجلی سے مستفیدہوں۔انہوں نے گیس حکام کوبھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ قانونی گیس کنکشن کی فراہمی میں سوئی گیس عملہ لیت ولعل سے کام نہ لیں اورسوئی گیس کے کم پریشرکے مسئلے کوفی الفورحل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاسال ہے جسکا سہراپاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین کے سرہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع پشاورصدرمیں کھلی کچہری کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپیسکو،سوئی گیس،پاکستان بیت المال،نادرا اوریوٹیلیٹی سٹورزسمیت دیگروفاقی اداروں کے متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔قبل ازیں صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلہوٹہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے ممبران، کوہ دامن NA-4 پشاورکے سو رکنی وفد نے ٹاون ناظم ہارون صفت کی قیادت میں جبکہ بونیر صوابی مردان باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے وفود نے انجینئرامیرمقام سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کیلئے جن کے حل کے لیے انجینئر امیر مقام نے موقع ہی احکامات جاری کیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی اور اختیارات کے نچلی سطح پر منتقلی کے بڑے دعوے کیے اور بلدیاتی انتخابات کا بہت کریڈت لیا تھا مگر بد قسمتی سے اب صرف انتخابات ہی رہ گئے اختیارات کی منتقلی کے دعوے ہوا میں گم ہو گئے بلدیاتی نمائندوں کو ابھی تک اختیارات کی منتقلی نہ کرنا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -