پیپلز پارٹی نے جنرل راحیل کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے قرارداد جمع کروا دی

پیپلز پارٹی نے جنرل راحیل کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے قرارداد جمع کروا دی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے آرمی چیف جنرل راحیل کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے ایک قرارداد جمع کروا دی ہے ۔خرم جہانگیر وٹو کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ اندرونی اور بیرونی دشمن مل کر ملکی سلامتی ،امن اور ترقی کو بد ترین خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی توسیع نہ لینے کا اعلان بلا شبہ لائق تحسین تو ہے لیکن دہشتگردی کے خلاف جاری قومی ایکشن پلان کے پیش نظر قومی تاریخ کے اس نازک موڑ پر ان کا یہ اعلان قبل از وقت ہے۔ اس اعلان سے عوام کی امید مایوسی میں بدلنے میں امکان ہے ‘ معروضی حالات اور عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ایوان وفاقی حکومت پر بھرپور زور دیتا ہے کہ وہ قومی مفاد اور ملکی سلامتی کی خاطر جنرل راحیل شریف کی سروس میں توسیع کرے۔ جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ہ جنرل راحیل شریف کی ذات اور منصب سے متعلق بحث کرنا نامناسب ہے اور یہ غیر قانونی و غیر آئینی بھی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -