اٹک،جرمانے کے ساتھ موٹرسائیکلیں بن کرنے پر مالکا ن کا احتجاج

اٹک،جرمانے کے ساتھ موٹرسائیکلیں بن کرنے پر مالکا ن کا احتجاج

  

اٹک (نمائندہ پاکستان)نیشنل ہائی ویز موٹر ویز پولیس کامر ہ سرکل نے ہیلمٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ300 سے زائد موٹر سائیکل بھی کامرہ سرکل آفس میں بند کر دیئے۔ جس پر کامرہ، حضرو، اٹک اورگردونواح کے علاقے کے موٹر سائیکل مالکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز موٹر ویز پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ایم وی رانا غلام مرتضی کی ہدایات پر نیشنل ہائی ویز موٹر ویز پولیس کامر ہ سرکل نے ہیلمٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں 200 روپے جرمانہ عائدکرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی کامرہ سرکل آفس میں بند کرنے شروع کر دیئے۔ متاثرہ مالکان کے مطابق جرمانے کی رقم ادا کرنے کے باوجود موٹر ویز پولیس کامرہ سرکل نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ان کے موٹر سائیکل کا غذات سمیت قبضے میں لیکر تین روزکے لیے سرکل آفس کامرہ میں بند کر دئیے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -