صدرمملکت کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپرلیگ جیتنے پر مبارکباد

صدرمملکت کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپرلیگ جیتنے پر مبارکباد

  

اسلام آباد۔(سٹاف رپورٹر)صدرمملکت ممنون حسین نے اسلام آبادیونایئیٹڈکو پاکستان سپر لیگ میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹیم کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے صدرمملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپر لیگ میں شامل تمام ٹیموں نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ کھیل میں حصہ لیا اور نہ صرف شائقین کو بھر پور تفریح فراہم کی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔ صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اتنا شاندار ٹورنامنٹ کرانے پر مبارک باد کا مستحق ہے اور امید ہے کہ کرکٹ بورڈ آئندہ بھی اس طرح کے کامیاب ایونٹ کا انعقاد جاری رکھے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -