سی ڈی اے کا فاطمہ جناح پارک میں سفاری پارک بنانے کا فیصلہ

سی ڈی اے کا فاطمہ جناح پارک میں سفاری پارک بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)سی ڈی اے نے فاطمہ جناح پارک کے اندر 100ایکٹر پر مشتمل سفاری پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بین الاقوامی معیار کا سفاری پارک کی طرز پر تمام سہولتیں اور تفریحات مہیا کی جائیں گی۔ منصوبے پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ 40 کروڑ لگایا گیا ہے۔ یہ بات آج اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کی اورممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد اور ممبر انوائرنمنٹ ثناء اللہ امان اور افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ 445 ایکٹر پر مشتمل F-9 پارک میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اس وقت 40 ایکٹر سے زیادہ رقبہ میں سہولیات کو اپ گریڈ کر دیا ہے جبکہ 200 ایکٹر بنائے جانے والی سہولیات کو بہتر اور مزید ان میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ پارک میں See Islamabad کے نام سے خوبصورت Forest Wheel کی سہولت بنائی جا رہی ہے جس میں بین الاقوامی معیار کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پارک کے اندر موجود چلڈرن پارک ،سائیکلنگ ٹریک، سکیٹس، کرکٹ، واکنگ و جوگنگ ٹریک، امیوزمنٹ سمیت جدید سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پرممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد نے ہدایت کی کہ منصوبے پر تمام قواعد و ضوابط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جلداز جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے اہم پارکوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے بلکہ سیکٹروں میں موجود پارک میں عدم دستیاب سہولتوں او خاص طور پر بچوں کے لیے بنائے گئے مختلف جھولوں کی بہتری کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -