پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالا بھارتی شہری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالا بھارتی شہری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

  

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر) سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بھارتی شہری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔بدھ کو ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر بھارتی شہری رستم سدھوا کو عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم رستم سدھوا1982میں پاکستان آیا اور 1987 میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لیا ۔ اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ اسے پاکستانی شناختی کارڈ کیسے جاری ہوا جس کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ملزم رکن قومی اسمبلی اسفند یاربھنڈارا کا بہنوئی ہے ،ایف آئی اے نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر 18فروری کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -