قتل یا خودکشی،میکے آئی خاتون زندگی کی بازی ہار گئی

قتل یا خودکشی،میکے آئی خاتون زندگی کی بازی ہار گئی

  

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) قتل یا خودکشی،میکے آئی خاتون زندگی کی بازی ہار گئی ۔پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ مصروف تفتیش ۔ ۔متوفیہ جمیلہ یاسمین ساکن کڑکوالی تھوہا محرم خان خالد محمود نامی شخص سے شادی شدہ تھی ۔تین روز قبل خاوند سے جھگڑے کے بعد اپنے والد مردان علی کے گھر آئی ہوئی تھی ۔جہاں مبینہ طور پر اُس نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔متوفیہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ادھر متوفیہ کے شوہر خالد محمود نے الزام عائد کیا کہ اُس کی بیوی پر والدین کے گھر میں تشدد کیا گیا ۔پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -