تلہ گنگ،بیٹے نے ڈانٹ ڈپٹ پر باپ کو قتل کردیا

تلہ گنگ،بیٹے نے ڈانٹ ڈپٹ پر باپ کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) کام کاج کیوں نہیں کرتے، ڈانٹ ڈپٹ پر ناخلف بیٹے نے والد کو گردن دبا کر موت کے گھاٹ اُتار دیا ، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق مدعی عبداللہ فیصل ولد نور احمد قوم اعوان ساکن ٹمن نے پولیس تھانہ ٹمن کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں ،میرے بھائی شریعت اللہ اور ولی اللہ گھر میں 68سالہ والد نور احمد کے ساتھ موجود تھے کہ والد نے ولی اللہ کو کام کاج نہ کرنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی ۔جس پر ولی اللہ طیش میں آگیا اور باپ کو گردن سے دبوچ لیا جس کے باعث وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا ۔پولیس تھانہ ٹمن نے ملزم کیخلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔