اٹک ریسکیو 1122 آفس میں میڈیا کے نمائندوں کو سیفٹی مہم بارے بریفنگ

اٹک ریسکیو 1122 آفس میں میڈیا کے نمائندوں کو سیفٹی مہم بارے بریفنگ

  

اٹک (نمائندہ پاکستان)پنجاب ایمرجنسی سروس حکومت پنجاب کی جانب سے سکول سیفٹی مہم کے سلسلے میں اٹک ریسکیو 1122کے مین آفس میں پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کو بھی سیفٹی مہم کے سلسلے میں بریفنگ ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دہشت گردی کے خلاف حکومت پنجاب کی جانب سے چلائی گئی، مہم کے سلسلہ میں میڈیا کے نمائندوں کو کس طرح اپنے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے اور ان حالات میں اپنے آپ کو کس طرح محفوظ رکھنا ہے۔ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق احمد اور ایمر جنسی آفیسر اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے نمائندے اگرآپ اپنے پریس کلب میں ہوں یا کسی بھی جگہ پر ہو تو انھیں دہشت گردی کے موقع پر اپنے آپ کو کمرے میں بند کر لیں اور اسی کمرے تک محدود رہیں، کمرے کی کھڑکیوں اور دروازوں کے آگے کوئی رکاوٹ کھڑی کر دیں تاکہ آپ کا دشمن آپ کو آسانی سے نشانہ نہ بنا سکے اوراس بات کابھی خیال رکھا جائے کہ کبھی کوئی ایسا دشمن بھی آجاتا ہے کہ جس سے لڑنے کی بجائے اس سے چھپنا پڑتا ہے ایسی صورتحال میں دہشتگردی کے حوالے سے فورا 1717پر اطلاع کریں تاکہ آپ کو فوری مد د حاصل ہو سکے علاوہ ازیں دسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق احمد نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ اٹک میں مختلف سکولوں کے 2033ٹیچرز اور 942ایڈمن سٹاف کے علاوہ 12100سٹوڈینٹ اور 81 سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو بھی سیفٹی مہم کے سلسلہ میں آگاہی و ٹریننگ دی جا چکی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -