دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند

دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند

  

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے رکن شاہد فاروقی کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی حکام نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی، عدالت نے تھانہ کینٹ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عثمان وغیرہ کیس کی سماعت کے دوران ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا اور سماعت 8مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -