اسلام آباد ، بھارہ کہو میں ناقص سیکیورٹی پر چھ بنکوں کو بھاری جرمانے

اسلام آباد ، بھارہ کہو میں ناقص سیکیورٹی پر چھ بنکوں کو بھاری جرمانے

  

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اسلام آباد کے نواحی علاقے بھارہ کہو میں ناقص سیکیورٹی پر چھ بنکوں کو بھاری جرمانے کر دیئے گئے بنکوں کو سیکیورٹی کیمرے ، گارڈ اور دیگر انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو یں موجود چھ بنکوں کو ناقص سیکیورٹی کے باعث بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے یہ جرمانے اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کی طرف سے عائد کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بنکوں میں سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہں اور بنکوں کے باہر نہ تو کوئی سیکیورتی گاردز ہیں اور نہ ہی سیکیورٹی کیمرے اور بلاکس رکھے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے بنکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بنکوں میں عوام کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی کیمرے نصب کرے اور تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں .

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -