سرکاری ہسپتال میں گھس کر ہنگامہ آرائی کیسکی سماعت10مارچ تک ملتوی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سرکاری ہسپتال میں گھس کر ہنگامہ آرائی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے 10مارچ تک ملتوی کردی،ملزمان مسماۃ نصرت بی بی وغیرہ کے خلاف تھانہ جنڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ہسپتال میں گھس کر ہنگامہ آرائی کی اور ڈاکٹروں سمیت دیگر عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، عدالت نے تھانہ گنج منڈی میں درج ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان سعید بٹ وغیرہ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا،اور سماعت مزید کارروائی کیلئے 8مارچ تک ملتوی کر دی۔