ہمارا ویژن گوجرخان کی خوشحالی سے وابستہ ہے،راجہ طاہرکیانی

ہمارا ویژن گوجرخان کی خوشحالی سے وابستہ ہے،راجہ طاہرکیانی

  

گوجر خان (تحصیل رپورٹر)سیاسی سماجی شخصیت راجہ طاہر کیانی نے کہا ہے کہ گوجرخان کی ترقی کیلئے مثبت اور تعمیری سیاست کو پروان چڑھانا ہے ،ہمارا ویژن اپنی تحصیل کی خوشحالی سے وابستہ ہے ،عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اس ضمن میں شہر کی بہتری اور مفاد کیلئے فیصلہ کرینگے ،ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے سیاست کو زریعہ بنانے والے علاقہ کیلئے نقصان کا سبب ہیں وہ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے اس سے قبل انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب کے صدر ملک عامر وزیر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کی رہائشگاہ جاکر مبارک باد پیش کی اس موقع پر خان شہزادہ خان ،افتخار وزیر ،راجہ سہیل عباس ،راجہ ادریس ،خواجہ میر زمان،مرزا بشیر ،سیاسی سماجی شخصیت راجہ افتخار کیانی ،مرزا عابد اور ملک جاوید بھی موجود تھے بعدازاں راجہ طاہر کیانی نے کہا کہ گوجرخان ہماری دھرتی ہے جس سے دلی حب ہے اور اس کے وسیع تر مفاد کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں سیاسی میدان میں گہما گہمی ہے اور ہم اس میں اپنے گروپ کے ساتھ موجود ہیں ایک اہم وجود رکھتے ہیں صرف یہ سوچ رکھی ہے کہ گوجرخان کی پسماندگی دور ہو ترقی اور خوشحالی ہر دہلیز کے قدم چومے اس مشن کو لیکر چل رہے ہیں اور اللہ کی مہربانی سے کامیابی حاصل ہوگی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -