بدعنوانی سے پاک معاشرہ ملک کو ترقی دلاسکتا ہے،ڈی سی اوچکوال

بدعنوانی سے پاک معاشرہ ملک کو ترقی دلاسکتا ہے،ڈی سی اوچکوال

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بدعنوانی سے پاک معاشرہ صحیح معنوں میں ملک کو مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے، وقت کا تقاضہ ہے ، طلباء اساتذہ، سرکاری ملازمین اور معاشرے کے تمام افراد ملکر کرپشن کر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں بہتر زندگی گزار سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او محمود جاوید بھٹی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ایک میں بدعنوانی سے پاک معاشرے میں طلباء کے کردار کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چکوال اور قومی احتساب بیورو راولپنڈی اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا۔ سیمینار میں ای ڈی او ایجوکیشن ،ای ڈی او فنانس، ڈائریکٹراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب راولپنڈی اسلام آباد ریجن، ڈی ای اوز، اے ای اوز، اساتذہ طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ایک پرامن خوشحال اور بدعنوانی سے پاک معاشرہ نہیں دے سکے۔ ابھی بھی وقت ہے کہ ہم سب ملکر بالخصوص طلباء ، اساتذہ سرکاری ملازمین کرپشن کیخلاف چاہے یہ کسی بھی مشکل میں ہو عملی طور پر خاتمے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں تو بلاشبہ معاشرے کو بدعنوانی سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء کی اس انداز میں تربیت کریں کہ ان کے اندر بدعنوانی سے نفرت پیدا ہو جائے ۔ انہوں نے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ بلا تاخیر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں تعاون کریں اور سرکاری رقوم خرچ کرتے ہوئے ہر درجہ ایمانداری اوردیانتداری اختیار کریں۔ قبل ازیں چاروں تحصیلوں سے آئے ہوئے طلباء و طالبات نے کرپشن کیخلاف تقریریں، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے جسے شرکاء نے بہت سراہا بعد ازاں ڈی سی او چکوال اور دیگر مہمانان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -