حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،قلب عباس

حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،قلب عباس

  

دولتالہ(نامہ نگار)حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت حکومتی کابینہ کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی کاوشوں سے حلقہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دولتالہ کی تعمیر و ترقی کے لیے متعدد منصوبہ جات پائپ لائن میں ہیں جن پر جلد ہی کام کا آغاز ہو گا جس کے لوگوں کو معیار زندگی بلند ہو گا انہوں نے کہا کہ دولتالہ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر سمیت مرکزی شاہراہ پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -