رضا ربانی ،عبدالغفور حیدری،ظفرالحق اعتزاز احسن کا سابق وفاقی وزیر ریلوے ،نثار محمد خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

رضا ربانی ،عبدالغفور حیدری،ظفرالحق اعتزاز احسن کا سابق وفاقی وزیر ریلوے ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ء چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے سابق وفاقی وزیر ریلوے نثار محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کہا ہے۔اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء کرے۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے بھیسابق وفاقی وزیر ریلوے نثار محمد خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعاکی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -