پی سی بی نے چکوال میں ایڈہاک کمیٹی بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

پی سی بی نے چکوال میں ایڈہاک کمیٹی بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضلع چکوال میں ایڈہاک کمیٹی بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،تین رکنی ایڈہاک کمیٹی میں چوہدری مہتاب احمد چئیرمین جبکہ اعجاز احمد قریشی اور جہانگیر حسین ممبر ہوں گے، ایڈہاک کمیٹی کے چئیرمین چوہدری مہتاب احمد نے تمام رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ چکوال کے کرکٹ معاملات کے حوالے سے صرف ایڈہاک کمیٹی سے رابطہ کریں یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابقہ عہدیدار اپنا تین سال کا عرصہ پورا کر چکے ہیں اس لئے نئے انتخابات ہونے تک ایڈہاک کمیٹی کرکٹ کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -