محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی،تلہ گنگ کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی،تلہ گنگ کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

  

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کے ہزاروں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی کی بدولت تلہ گنگ شرق اور غرب کی اکثر آبادیاں پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ کی نگرانی میں بننے والے ٹیوب ویلز ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کام چھوڑ گئے جس کی وجہ سے گذشتہ ایک ماہ سے عوام پانی کو ترس رہے ہیں۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کو ئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کاا ظہارکرتے ہوئے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -