پرانے چکوال روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے،شاہد رسول

پرانے چکوال روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے،شاہد رسول

  

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)نکہ کہوٹ کے رہائشی شاہد رسول نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے و اسسٹنٹ کمشنر وسیم احمد سے تحریری درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ پرانا چکوال روڈ جو کہ گاوٗں کے وسط سے گزرتا ہے کافی کشادہ تھا جس پر قابضین نے پختہ تجاوزات تعمیر کر لی ہیں اور وہ سمٹ کر رہ گیا ہے۔ درخواست دہندہ کے مطابق گاؤں کے محلہ امام بارگاہ حسینی کی گلی کاغذات میں گیارہ فٹ موجود ہے مگر ناجائز قبضوں کی بدولت سمٹ کر رہ گئی ہے۔ شاہد رسول نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہائی وے اور گلی امام بارگاہ حسینی کی جگہ بااثر افراد سے واگزار کرائی جائے۔ جبکہ گاؤں کے رہائشی سابق سرکاری افسر محمد حسین کے مطابق یہ زمین ریونیو بورڈ پنجاب نے تبادلے کے طور پر دی ہوئی ہے۔ کیونکہ ان لوگوں نے اپنی زمین گورنمنٹ ہائی سکول کو دی تھی ،جس کے تمام کاغذات ان کے پاس موجود ہیں اور محکمہ ہائی وے اس سڑک کو نا قابل استعمال بھی قرار دی چکی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -